منگل , 23 اپریل 2024

یمن:جنگ بندی کی خلاف ورزی،سعودی اتحاد کی یمن پر بمباری

صنعا:سعودی اتحاد کے جیٹ فائٹروں نے یمن کے متعدد علاقوں پر ایک بار پھر بمباری کی ہے۔یمنی ذرائع ابلاغ کے مطابق، گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سعودی جارح اتحاد نے ایک سو اکسٹھ بار یمن کی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس دوران سعودی اتحاد نے مارب، تعز، جوف، صعدہ، الحدیدہ، ضالع، البیضا اور حجہ صوبوں پر جاسوسی کی پروازیں بھریں جسے جنگ بندی کی خلاف ورزی قراردیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، سعودی جارح افواج نے صوبہ البیضا میں یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے مراکز کو بھاری گولہ باری کا نشانہ بھی بنایا جس کے نتیجے میں ایک یمنی شہری جاں بحق ہوگیا ۔ اس کے علاوہ الحدیدہ، تعز، مارب، حجہ، صعدہ، جیزان، ضالع اور نجران صوبوں میں مسلح افواج کے مراکز کے علاوہ عام شہریوں کے مکان اورعمارتیں سعودی اتحاد کے راکٹ، مارٹر گولوں اور بھاری توپوں کا نشانہ بنیں ۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ یمن میں اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب ہانس گرونڈبرگ نے ایک مہینے قبل یمن میں جنگ بندی میں مزید دو مہینے کی توسیع پراتفاق کا اعلان کیا تھا۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …