بدھ , 24 اپریل 2024

اسرائیلی حکومت کی دھمکی حزب اللہ کی جوابی کارروائی کے ڈر کے باعث ہے: صیہونی تجریہ کار

یروشلم:غاصب اسرائیلی حکومت کریش آئل فیلڈ میں حزب اللہ کی کارروائی سے ڈر کر لبنانی حکومت کو ڈرانے کی کوشش کر رہی ہےذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق غاصب اسرائیلی حکومت نے لبنان کو حزب اللہ کے کسی بھی اقدام کی صورت میں تباہ کن نتائج کی دھمکی دی ہے ۔

صیہونی ٹی وی کے ایک تجزیہ کار نے کہا کہ اسرائیل کریش آئل فیلڈ کو پائپ لائن کے ذریعے منسلک کرکے اس کا ابتدائی تجربہ کرنا چاہتا ہے لیکن ابھی صیہونی حکومت کی سب سے بڑی پریشانی یہ ہے کہ اس اقدام پر حزب اللہ اور حسن نصراللہ کیا اقدام کریں گے اوربات باعث بنی ہے کہ اسرائیل نے اس مسئلے میں واسطہ کا کردار اداکرنے والے امریکی نمائندے کےذریعے سے لبنانی حکومت کو دھمکی دی ہے کہ حزب اللہ کے کسی اقدام کے شدید اورتباہ کن نتائج برآمد ہوں گے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …