جمعرات , 6 اکتوبر 2022

کوئی پارٹی لیڈر مجھے بائی پاس کرنے کی کوشش نہ کرے، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران کان نے جلد احتجاج کی کال کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام لیڈرز کو پارٹی پالیسیوں پرعمل کرنا لازم ہے، کوئی پارٹی لیڈر مجھے بائی پاس کرنے کی کوشش نہ کرے۔

پی ٹی آئی کی کورکمیٹی کے اجلاس سے متعلق ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ مجھے تمام تنظیمیں فعال چاہئیں اور پارٹی پالیسی پرعمل درآمد کیلیے شیریں مزاری کو مانیٹر مقرر کیا گیا ہے ۔

عمران خان نے حکومت کے کسی بھی غلط ایکشن پر بیک وقت میڈیا اور سوشل میڈیا پر آواز اٹھانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جوپارٹی پالیسی پرعمل وہ کور کمیٹی کا حصہ نہیں ہو گا۔

یہ بھی دیکھیں

جاپان کا روسی سفارت کار کو 10 اکتوبر تک ملک چھوڑنے کا حکم

ٹوکیو:جاپان کی حکومت نے روسی سفارت کار کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔عرب میڈیا …