جمعرات , 25 اپریل 2024

الجزائرکی حماس کو فلسطینی دھڑوں کے ساتھ مصالحت کی پیش کش

مقبوضہ بیت المقدس:اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا ہےکہ ان کی جماعت کی قیادت کو الجزائر کے دورے کا سرکاری دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دورے کا مقصد فلسطینی قومی مذاکرات کو کامیاب بنانے، مفاہمت تک پہنچنے اور فلسطینیوں کی صفوں کو ترتیب دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

انہوں نے پریس بیانات میں انکشاف کیا کہ تحریک کے وفد کی سربراہی عرب اور اسلامی تعلقات کے دفتر کے سربراہ خلیل الحیا، پولیٹیکل بیورو کے اراکین ماہر صلاح اور حسام بدران اور الجزائر میں حماس کے نمائندے محمد عثمان کریں گے۔

گذشتہ اگست میں الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے اعلان کیا کہ ان کا ملک نومبر کے اوائل میں طے شدہ عرب سربراہی اجلاس سے قبل فلسطینی دھڑوں کے اجلاس کی میزبانی کرنا چاہتا ہے۔حماس کے وفد کا رواں سال 2022 کے دوران الجزائر کا تیسرا دورہ متوقع ہے۔

پہلا دورہ جنوری کے وسط میں ہوا۔ یہ دورہ الجزائر کی سرکاری دعوت پر تھا جس میں حماس کی قیادت نے الجزائر کے صر سے ملاقات کی تھی۔

دریں اثنا، دوسرا دورہ جولائی کے اوائل میں ہوا، جس کی سربراہی حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کی۔ انہوں نے بھی الجزائر کے صدر سے ملاقات کی اور "حماس” اور "فتح” کے وفود کی سرپرستی میں ہونے والی ملاقات میں شرکت کی۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …