ہفتہ , 1 اکتوبر 2022

ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نیویارک روانہ ہو گئے

تہران:ایران کے صدر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ ہو گئے۔صدر رئیسی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے اور سائیڈ لائنز پر دیگر سربراہان مملکت اور دیگر بین الاقوامی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔

یاد رہے صدر رئیسی نے ایک انٹرویو میں اس سوال کے جواب میں کہ آپ صدر بائیڈن کے ساتھ ملاقات کے لیے تیار ہیں؟ کہاکہ امریکی ہم منصب جو بائیڈن سے ملاقات یا بات چیت کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا اور مجھے نہیں لگتا کہ ان کے ساتھ ملاقات یا بات کرنا فائدہ مند ہو گا۔

ایرانی صدر سے یہ بھی پوچھا گیا کہ کیا وہ بائیڈن انتظامیہ اور ان کی پیشرو ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے درمیان کوئی فرق دیکھتے ہیں؟

اس کے جواب میں صدر رئیسی نے کہا کہ امریکہ میں نئی انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ سے مختلف ہیں،یہ بات وہ ہمیں اپنے پیغامات میں بھی کہہ چکے ہیں تاہم ہم نے حقیقت میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی۔

یہ بھی دیکھیں

جوہری معاہدے پر سمجھوتہ ممکن بشرطیکہ امریکہ نیک نیتی کا مظاہرہ کرے،ایران

تہران:ایران کے صدر نے کہا کہ جوہری معاہدے پر سمجھوتہ ممکن ہے بشرطیکہ امریکہ نیک …