جمعہ , 19 اپریل 2024

عراق کے شہر اربیل کی مارکیٹ میں آتشزدگی

بغداد:عراقی ذرائع نے پیر کو کردستان کے دارالحکومت اربیل کے ایک بازار میں وسیع پیمانے پر آتشزدگی کی رپورٹ دی ہے۔اطلاعات کے مطابق شفق نیوز نے عراقی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ عراقی کردستان کے مرکز اور دار الحکومت اربیل کی ڈاون ٹاون نامی ایک بازار میں زبردست آگ لگی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکورٹی اداروں کے اہلکار اور فائر بجھانے والا عملہ حادثے سے متاثرہ مارکیٹ پہنچے اور آگ بجھانے کی کوششیں شروع کردیں۔اطلاعات کے مطابق درجنوں دکانیں آتشزدگی سے متاثر ہوئی ہیں جبکہ ابھی تک حادثے کی تفصیلات کا اعلان نہیں کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …