جمعرات , 25 اپریل 2024

القدس کے عوام کو اپنے تعلیمی نصاب کا انتخاب کرنے کا حق ہے:عکرمہ صبری

مقبوضہ بیت المقدس میں سپریم اسلامی کونسل کے سربراہ اور مسجد اقصیٰ کے مبلغ الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ بیت المقدس میں طلباء کے والدین کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ایسے نصاب کا انتخاب کریں جو ان کے عقیدے، مذہب، رسم و رواج اور روایات سے ہم آہنگ، بین الاقوامی قوانین اور آسمانی قوانین سے منظور شدہ ہو۔

صبری نے ایک ریڈیو انٹرویو میں کہاکہ ہڑتال طلباء اور ان کے والدین کی طرف سے اسرائیلی نصاب کو مسترد کرنے اور فلسطینی نصاب پر عمل پیرا ہونے کا اعلان کرنے کے لیے استعمال کیا جانے والا طریقہ تھا۔

صبری نے فلسطینی اور عرب اداروں اور میڈیا سے مطالبہ کیا کہ وہ القدس میں والدین اور طلباء کے موقف کی حمایت کریں۔آج مقبوضہ بیت المقدس کے سکولوں میں ایک جامع ہڑتال رہی۔ یہ ہڑتال اسرائیلی نصاب کو مسلط کرنے کے قابض ریاست کی کوششوں کو مسترد کرنے اور من گھڑت مواد کوشامل نصاب کرنے کے خلاف احتجاج ہے۔

اتوار کو ایک مشترکہ بیان میں، قومی اور اسلامی قوتوں نے القدس کے تمام اسکولوں میں ہڑتال کی کال دی تمام فلسطینی اسکولوں کی انتظامیہ سے کہا گیا تھا کہ وہ ہڑتال کامیاب بنانے کے لیے ہڑتال میں حصہ لیں اور ہر ایک سے اس کی پابندی کرنے کا مطالبہ کیا۔

 

 

یہ بھی دیکھیں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پرمقدمہ چلایا جائے: ایران کا عالمی عدالت سے مطالبہ

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی …