بدھ , 28 ستمبر 2022

اسمارٹ فون سے جسم میں آکسیجن کی مقدار معلوم کرنے والی ایپ

واشنگٹن: دمے سے لے کر کوویڈ-19 تک متعدد کیفیات ایسی ہیں جن میں خون میں آکسیجن کی موجودگی کے متعلق پیمائش بار بار کی جاتی ہے۔فی الحال یہ پیمائشیں پَلس آکسی میٹر سے لی جاتی ہیں اگرچہ بعض اوقات یہ ٹیسٹ کے عمل کو پیچیدہ بناسکتا ہے۔

اس عمل کو آسان بنانے کی امید میں سائنس دانوں نے ایک اسمارٹ فون ایپ بنائی ہے جس میں فون کا کیمرا اور فلیش استعمال کرتے ہوئے خون میں موجود آکسیجن کی سطح کی پیمائش کی جاسکتی ہے۔

یونیورسٹی آف واشنگٹن اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو کے محققین نے دورانِ آزمائش دِکھایا کہ اسمارٹ فون خون میں موجود 70 فی صد تک آکسیجن کی سطح کی نشان دہی کر سکتا ہے۔ یہ وہ کم مقدار ہے جس کی نشان دہی کے قابل ایک پَلس آکسی میٹر کو ہو چاہیئے۔

یہ بھی دیکھیں

چینی سائنسدانوں کا کلوننگ کے ذریعے بھیڑیا پیدا کرنے کا دعویٰ

بیجنگ:چین کے ایک چڑیا گھر نے 16 سالہ آرکٹک بھیڑیے کی موت کے 10 ماہ …