اتوار , 25 ستمبر 2022

عمران خان نے اگر اب اسلام آباد کا رُخ کیا تو پکڑے جائیں گے: رانا ثنا اللہ

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ اب دارالحکومت آئے تو پکڑے جائیں گے۔ایک بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان نے اسلام آباد کا رخ کیا تو پکڑے جائیں گے، اس بار گرفتار ہونے کے امکانات بھی ہیں کیونکہ دارالحکومت کی جانب مسلح جتھہ لے جانا جرم ہے۔

وزیر داخلہ نے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم فوج کے سپہ سالار کی تعیناتی قانون کے مطابق کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پرویز الہی بھی عمران خان سے تنگ ہیں، آئین کا آرٹیکل 63 اے کا فیصلہ سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور اگر اس فیصلے پر نظر ثانی ہوجائے تو 3 دن میں پنجاب میں حکومت تبدیل ہوجائے گی۔

یہ بھی دیکھیں

PTI پارٹی رہنما حامد خان کا فواد چوہدری کے حوالے سے بڑا انکشاف

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن حامد خان نے پارٹی رہنما اور پی …