جمعہ , 7 اکتوبر 2022

خاتون جج کو دھمکی؛ عمران خان کے خلاف مقدمہ اے ٹی سی سے سیشن کورٹ منتقل

اسلام آباد: خاتون جج کو دھمکی دینے کے مقدمے میں عمران خان کے خلاف مقدمہ انسداد دہشت گری عدالت سے سیشن کورٹ منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گری عدالت اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری سمیت پولیس افسران کو دھکمی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ اے ٹی سی نے عمران خان کا کیس اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر سیشن کورٹ منتقل کردیا۔

اے ٹی سی کے جج راجہ جواد عباس نے احکامات جاری کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ملزم آزاد ہے جو متعلقہ فورم سے ضمانت کے لیے رجوع کر سکتا ہے۔بعد ازاں عدالت نے عمران خان کی ضمانت کی درخواست نمٹا دی۔

یہ بھی دیکھیں

سائفر سے فائدہ اٹھانے والے اس کی تحقیقات کیسے کرسکتے ہیں؟ عمران خان

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسمبلی میں کسی …