ہفتہ , 20 اپریل 2024

نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کر دیا، مہمان ٹیم پہلے دسمبر اور پھر اپریل میں دورہ کرے گی۔ترجمان پی سی بی کے مطابق دسمبر میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیسٹ سیریز مکمل ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان پہنچے گی، سیریز کا پہلا ٹیسٹ ملتان اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا انتخاب کیا گیا ہے۔

دوسرے مرحلے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم دوبارہ پاکستان آئے گی، اس دوران پانچ ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں مجوزہ ہیں۔

ستمبر 2021 میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان پہنچ کر سیریز کھیلے بغیر واپس چلی گئی تھی۔ پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کے ٹھوس اور سخت موقف اپنانے پر نیوزی لینڈ نے پاکستان کے دورے کی حامی بھرتے ہوئے ہونے والے نقصان کا بھی ازالہ کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔دونوں بورڈ اگلے چند روز میں تاریخوں پر اتفاق رائے کے بعد شیڈول کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …