جمعہ , 19 اپریل 2024

اربعین کا حتمی نتیجہ زائر کا سپاہی امامؑ کے مقام تک پہنچ جانا ہے: علامہ امین شہیدی

کربلا معلی: امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے اربعین 2022 کے تناظر میں منعقد ہونے والی کانفرنس بعنوان ”امام حسینؑ وحدت کی علامت“ میں شرکت و خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے اربعین کے اہداف بیان کرتے ہوئے کہا کہ اربعین محض ایک سالانہ اجتماع یا نجف سے کربلا تک کا پیدل سفر نہیں۔ یہ روح، شعور اور معرفت کا سفر ہے، پستی سے بلندی کی طرف پرواز کرنے اور انسان کا خود کو ذہنی و قلبی آلائشوں سے پاک کرنے کا سفر ہے۔

اربعین کا بنیادی ترین ہدف اس عالمی نظام کی طرف کا سفر ہے جس کا پرچم اس فرزندِ زہراؑ کے ہاتھ میں ہے جس نے تمام مستضعفینِ عالم کے قلوب میں امید کا چراغ روشن کیا اور جو استکباری قوتوں کے لئے آنکھ کے کانٹے کی مانند ہے۔

اسی لئے اربعین کی مشی میں فکری پستی کے حامل افراد دین کے نام پر ان اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے اور انسانوں کو حریت و عزیمت کے اس کاروان اور حسینؑ ابن علیؑ سے جدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ لہذا ہمیں بصیرت کے ساتھ اس پہلو کی طرف متوجہ رہنا چاہیے۔ سفرِ اربعین کے نتیجہ میں ہمیں اس مقام پر پہنچنے کی ضرورت ہے جس کے لئے امامؑ کہیں کہ میرا سپاہی آ رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …