جمعرات , 25 اپریل 2024

اربعین، ایران، فلسطین، شہید سیلمانی کے ٹرینڈز

اربعین، ایران، فلسطین، شہید سیلمانی کے ٹرینڈز

الجزیرہ کے نامہ نگار نے ٹویٹ کی کہ سب ایران کے ساتھ امن اور مفاہمت کی راہ پر گامزن ہیں۔ اسرائیل عرب ممالک اور مسلم ایران کے درمیان امن اور مفاہمت سے خوفزدہ ہے، کیونکہ اس سے عرب عوام، اسلام اور مسلمانوں کی طاقت بڑھتی ہے، ایران کے ساتھ مفاہمت کے لیے تیزی سے بڑھیں۔

مہر خبررساں ایجنسی،انٹرنیشنل ڈیسک: یہ جاننا ہمیشہ دلچسپ اور مفید رہا ہے کہ عرب ممالک کے غیر سرکاری حلقوں میں کیا ہورہا ہے۔ ٹویٹر جیسے سوشل نیٹ ورک کا مشاہدہ عرب دنیا سے لے کر دنیا بھر کے مخاطبین کو حقیقی حقائق بتا سکتا ہے۔ مہر خبررساں ایجنسی ان مسائل کی چھان بین اور شائع کرنے کی کوشش کرتی ہے جو عرب ممالک میں لوگ سوشل نیٹ ورکس پر زیرِ بحث لاتے ہیں۔

گزشتہ ہفتے کے دوران عراق، لبنان، بحرین اور کویت سمیت کئی عرب ممالک میں زیارة الأربعین کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا تھا۔

عرب صارف فاطمہ نے ایک تصویر شیئر کی جس میں زائرین کو عراق کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور لکھا: یہ ایک اخلاقی سبق ہے، غیر ملکی زائرین سید الشہداء علیہ السلام کے زائرین کی خدمت اور میزبانی کرنے پر عراق کا شکریہ ادا کررہے ہیں۔

اربعین، ایران، فلسطین، شہید سیلمانی کے ٹرینڈز

ایک اور ٹویٹر صارف حسن نے بھی ایک زائر کی تصویر شیئر کی اور لکھا: یہ ایرانی زائر ہے، زرعی زمین پر کھیتی باڑی کرتا ہے اور تین سال تک اپنی کمائی جمع کی تاکہ ایران سے عراق آکر کربلا میں امام حسین علیہ السلام کی زیارت کرسکے۔

حسن نے مزید لکھا کہ ہم اپنے پیاروں اور عزیز دوستوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

اربعین، ایران، فلسطین، شہید سیلمانی کے ٹرینڈز

ایک اور صارف نے ایک تصویر شیئر کی جس میں اربعین مارچ کے راستے میں لگے ہوئے شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی تصاویر کے بینرز دکھائے گئے ہیں اور لکھا: ان تصاویر میں جو زائرین کے راستے پر رکھی گئی ہیں خوبصورتی کا درجہ طبیعی نہیں۔

اربعین، ایران، فلسطین، شہید سیلمانی کے ٹرینڈز

ایک عراقی صارف نے لکھا: اربعین کی زیارت کا سب سے خوبصورت پہلو دوسرے ممالک کے زائرین بالخصوص ایرانی زائرین ہیں۔

اس صارف نے مزید لکھا: ایرانی زائرین میں شائستگی، اخلاق، ایمان اور اہل بیت﴿ع﴾ سے محبت بہت خوبصورت اور منفرد ہے جبکہ اس سے بھی زیادہ خوبصورت حشد الشعبی کی موجودگی، حشد الشعبی کا پرچم اور حشد الشعبی کے شہداء کی تصاویر ہیں، خاص طور پر اس لیے کہ اگر وہ وہاں نہ ہوتے تو کوئی زیارت نہیں ہوتی اور ہمارے پاس زیارت کے لیے کوئی محفوظ راستہ نہیں ہوتا۔

اربعین، ایران، فلسطین، شہید سیلمانی کے ٹرینڈز

ایک بحرینی صارف نے کٹی ہوئی ٹانگ کے ساتھ کربلا جانے والے ایک زائر کی تصویر شیئر کی اور لکھا: اگر میری ٹانگیں تھک جائیں تو اپنے بدن کو زمین پر گھسیٹ کر رینگتے ہوئے امام حسین علیہ السلام کی زیارت کروں گا۔

اربعین، ایران، فلسطین، شہید سیلمانی کے ٹرینڈز

ایک عراقی صارف نے لکھا: الحشد الشعبی ہی حالیہ برسوں میں ہمارا فخر رہی ہے جس نے ہمارے لیے کھوئے ہوئے امن و امان اور اربعین کی زیارت کو لوٹایا ہے۔

یہ صارف مزید لکھتا ہے: جب حشد شعبی اور اربعین اکٹھے ہوں گے تو کیا ہوگا؟ بڑی عزت و افتخار اور نعمت و برکت پیدا ہوگی۔ امام حسین علیہ السلام کی نعمت پر اللہ کی حمد و سپاس، حشد شعبی کی نعمت پر اللہ کی حمد و سپاس۔

اربعین، ایران، فلسطین، شہید سیلمانی کے ٹرینڈز

خاتون عرب صارف حوراء نے بھی کچھ تصاویر شیئر کیں اور لکھا: تصویر کے مطابق مشہد مقدس کی بلدیہ نے اپنے ملازمین کو کربلاء المقدسہ بھیجا ہے تاکہ وہاں کی بلدیہ کے بوجھ کو کم کرسکیں۔

اربعین، ایران، فلسطین، شہید سیلمانی کے ٹرینڈز

ایک دوسری صارف نور نے بھی ایک ویڈیو شیئر کی اور لکھا: ایرانی بلدیہ کے ملازمین اربعین کی زیارت میں مدد اور خدمت کے لیے عراق کے مقدس شہروں میں آئے ہیں، خدا آپ کو جزائے خیر دے۔

اربعین، ایران، فلسطین، شہید سیلمانی کے ٹرینڈز

گزشتہ ہفتے کے دوران عرب دنیا میں ایران کا ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کر رہا تھا۔

قطر کے نیوز چینل الجزیرہ کے لیے کام کرنے والے عرب دنیا کے معروف صحافی جمال ریان نے لکھا: ہر کوئی ایران کے ساتھ امن اور مفاہمت کی راہ پر گامزن ہے۔ اسرائیل عرب ممالک اور مسلم ایران کے درمیان امن اور مفاہمت سے خوفزدہ ہے، کیونکہ اس سے عرب عوام، اسلام اور مسلمانوں کی طاقت بڑھتی ہے، ایران کے ساتھ مفاہمت میں جلدی کریں۔

انھوں نے اپنی شیئر کردہ تصویر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا: یہ ایران کے شمال سے ایک دلکش قدرتی منظر کی تصویر ہے۔

اربعین، ایران، فلسطین، شہید سیلمانی کے ٹرینڈز

ایک صارف نے شہید قاسم سلیمانی جنگی کشتی اور آٹھ سالہ مسلط شدہ جنگ کے دوران استعمال ہونے والی جنگی کشتی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا: پابندیوں کے باوجود ہم مسلط کردہ جنگی بوٹس سے شہید سلیمانی کشتی تک پہنچ چکے ہیں۔

اربعین، ایران، فلسطین، شہید سیلمانی کے ٹرینڈز

چھ فلسطینی قیدیوں کی جلبوع جیل کے اندر سے مقبوضہ علاقوں تک سرنگ کھودنے اور پھر اس سرنگ کے ذریعے جیل سے باہر نکلنے میں کامیابی کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر سجن جلبوع (جلبوع جیل) ) کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا تھا۔

ایک صارف نے کارٹون شیئر کرتے ہوئے لکھا: اس دن کو ایک سال گزر گیا جب فلسطین کے آسمان کو 6 چاندوں نے روشن کر دیا تھا۔

اربعین، ایران، فلسطین، شہید سیلمانی کے ٹرینڈز

ایک فلسطینی صارف نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ جلبوع کے 6 قیدیوں نے چمچے سے آزادی کی سرنگ کھودی اور لکھا: جلبوع جیل آپریشن کا مطلب ہے کہ ایک چمچ نے ایک پوری فوج کو شکست دی۔

اربعین، ایران، فلسطین، شہید سیلمانی کے ٹرینڈز

المیادین چینل کے لئے کام کرنے والی عرب دنیا کی مشہور اینکر رمیا الابراہیم نے بھی لکھا: معجزہ اور ہیرو سرنگ کو ایک سال گزر گیا، وہ سرنگ جس نے اسرائیل کو رسوا کیا اور جس سے 6 فلسطینی چاندوں کی آزادی اور وقار کا سورج طلوع ہوا۔

اربعین، ایران، فلسطین، شہید سیلمانی کے ٹرینڈز

ایک اور صارف نے لکھا: جلبوع سرنگ سے طلوع ہونے والی سحر کی سالگرہ۔

اربعین، ایران، فلسطین، شہید سیلمانی کے ٹرینڈز

کئی عرب ممالک میں فلسطین کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا تھا۔

ایک عمانی صارف نے لکھا: الجزائر کے خلاف ایک عرب حملہ تشکیل پا رہا ہے، جو عرب رہنماؤں کے اجلاس کی میزبانی کررہا ہے۔ الجزائر شام کو عرب سربراہی اجلاس میں واپس لانے کی کوشش کر رہا ہے اور اس نے مسئلہ فلسطین کو اجلاس کا اصلی موضوع قرار دیا ہے، جب کہ کچھ لوگ فلسطین کا نام سن کر پریشان ہو رہے ہیں اور مسئلہ فلسطین کو دفن کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کچھ لوگ شام کی عرب لیگ میں واپسی کے امکان کو دیکھ کر اپنی شکست محسوس کر رہے ہیں اور الجزائر پر حملے کی اصلی وجہ یہی ہے۔ الجزائر اور اس کے واضح موقف پر سلام ہو۔

اربعین، ایران، فلسطین، شہید سیلمانی کے ٹرینڈز

ایک سعودی صارف نے ملبے تلے دبے بچے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: دنیا کو قابض فلسطینی حکومت کے جرائم یاد دلائیں۔

اربعین، ایران، فلسطین، شہید سیلمانی کے ٹرینڈز

یہ بھی دیکھیں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پرمقدمہ چلایا جائے: ایران کا عالمی عدالت سے مطالبہ

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی …