جمعرات , 25 اپریل 2024

سیلاب سے شدید متاثر پاکستان کی مدد کی جائے:ترک صدر

نیویارک:ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ میں عالمی برادری سے اپیل کرتا ہوں کہ سیلاب سے شدید متاثر پاکستان کی اس نازک موقع پر مدد کی جائے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کو 75 سال ہو چکے ہیں آزاد ہوئے، بدقسمتی ہے دونوں ممالک کے درمیان ابھی تک امن قائم نہ ہو سکا۔ ہماری دعائیں ہیں دونوں ممالک کے درمیان مستقل امن آئے اور اس کے اثرات مقبوضہ کشمیر میں بھی دیکھنے کو ملیں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سیلاب سے شدید متاثر ہوا ہے، اس شدید سیلاب کے بعد ہم نے انسانی ہمدردی کے طور پر اپنے برادر ملک کی مدد کی ہے اور مزید کوششیں جاری ہیں، میں عالمی برادری سے اپیل کرتا ہوں کہ سیلاب سے شدید متاثرہ ملک پاکستان کی اس نازک موقع پر مدد کی جائے۔

 

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …