بدھ , 24 اپریل 2024

آڈیو کال تحقیقات کا معاملہ:شوکت ترین کو ایف آئی اے کا بلاوا آگیا

اسلام آباد:ایف آئی اے نے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو صوبائی وزیرخزانہ تیمور سلیم جھگڑا کو وفاق سے تعاون نہ کرنےکی کال کرنے کے معاملے پر طلب کرلیا ہے۔

ایف آئی اے نے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو انکوائری میں بیان ریکارڈ کرانے کیلئے کل صبح 10 بجے طلب کیا ہے، شوکت ترین کو تیمور سلیم جھگڑا کو فون کال کرنے پر طلب کیا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حاضر نہ ہوئے تو سمجھا جائے گا کہ آپ کے پاس دفاع میں کہنےکو کچھ نہیں ہے، شوکت ترین نے تیمورجھگڑا کو کال کر کے کہا تھا کہ وفاقی حکومت کو خط لکھ کر بجٹ کی اضافی رقم واپس نہ کرنے کا کہہ دیں۔

شوکت ترین نے تیمور جھگڑا کو ہدایت دیتے ہوئے کہا تھا کہ خط میں سب سے بڑا اور پہلا پوائنٹ ہوگا کہ جو سیلاب آیا ہے اس نے خیبرپختونخوا کا بیڑا غرق کر دیا ہے، پہلا پوائنٹ ہو کہ ہمیں سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی کے لیے بہت پیسا چاہیے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …