پیر , 26 ستمبر 2022

امریکی سینیٹرز کی ٹرمپ کی جانب سے FBI کو دی گئی دھمکیوں کی مذمت

واشنگٹن:امریکی سینیٹرز نے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کو دی جانے والی دھمکیوں کی مذمت کی ہے۔امریکی کانگریس میں وفاقی ایجنٹس کو دھمکیوں سے متعلق قرار داد منظور کر لی گئی۔

امریکی سینیٹرز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دھمکیوں کے پیچھے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے اتحادی ہیں۔چیئرمین جوڈیشری کمیٹی کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دھمکیاں ناقابلِ قبول ہیں۔

چیئرمین جوڈیشری کمیٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ فلوریڈا میں ٹرمپ کی رہائش گاہ پر ایف بی آئی کے چھاپے کے بعد سے دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بلوچستان میں گر کر تباہ، 6 اہلکار شہید

کوئٹہ:پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ پاک …