جمعرات , 6 اکتوبر 2022

امریکی وزیر خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات،سیلاب متاثرین سے ہمدردی کا اظہار

نیویارک: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے وزیراعظم سے ملاقات میں سیلاب متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور امریکا کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔وزارت اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ملاقات کی۔

اس موقع پر انہوں نے سیلاب سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کہ اس مشکل وقت میں امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر ممکن تعاون کرے گا۔وزیر اعظم شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ملاقات ہوئی۔

یہ بھی دیکھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفے سیاسی تنازعہ قرار دیدیا

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ …