منگل , 23 اپریل 2024

بھارت کی تاریخ کی سب سے بڑی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

نئی دہلی:بھارت کے شہر ممبئی میں ہیروئن سے بھرا کنٹینر ملا ہے جس کی مالیت 50 ارب روپے سے زیادہ بتائی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی پولیس نے چند ہفتوں قبل دو افغان شہریوں کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کی تھی۔ برآمد کی گئی ہیروئن کی مالیت اس وقت 12 ارفب روپے بتائی گئی تھی۔

پوچھ گچھ میں افغان شہریوں نے انکشاف کیا تھا کہ ممبئی پورٹ پر بھی کنٹینر میں بھاری مقدار میں منشیات موجود ہے۔ اسی خبر کی تحقیقات کرتے ہوئے دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے ممبئی کی ناوا شیوا بندرگاہ سے ایک کنٹینر کو تحویل میں لیا۔

کنٹینر کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے 20 ٹن ہپیروئن برآمد ہوئی ہے جس کی مالیت 17 ارب 25 کروڑ بھارتی روپے لگایا گیا ہے، پاکستانی کرنسی میں اس کی مالیت 50 ارب روپے سے زائد ہے۔ضبط کی گئی ہیروئن کو ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کھیپ قرار دیا جارہا ہے۔

بھارت میں پولیس اور انسداد منشیات کے ذمہ داروں سے سوال پوچھے جانے لگے ہیں کہ اخر اتنی بڑی مقدار میں منشیات کو ممبئی کیسے لایا گیا؟ تمام طرح کی سیکورٹی انتظامات کے دوران منشیات بھارت میں کیسے داخل کی گئی؟

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …