جمعہ , 19 اپریل 2024

عراق کے صوبہ دیالہ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا آغاز

بغداد:عراق کے صوبہ دیالہ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوچکا ہے۔ حشد العشائری کے ایک کمانڈر نے اس خبر کا اعلان کیا ہے۔

عراق کی حشد العشائری عوامی فورسز کے ایک کمانڈر احمد موسی نے بتایا ہے کہ عراق کے مشرق میں واقع صوبہ دیالہ کو داعش دہشت گردوں کے بقایا جات سے صاف کرنے کے لئے ایک وسیع فوجی کارروائی کا آغاز ہوچکا ہے۔

احمد موسی نے بتایا کہ اس فوجی کارروائی کا مقصد حوض شروین نام کے علاقے سے داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا پتہ لگانا اور اطراف کے دیہی علاقوں کو ان عناصر سے پاک کرنا ہے۔ حشد العشائری کے کمانڈر نے گذشتہ روز صوبہ دیالہ میں ہونے والے دہشت گردانہ واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس دہشت گردانہ واقعے میں ملوث افراد کو سزا کے بغیر نہیں چھوڑا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حشد العشائری حشد الشعبی کے شانہ بشانہ داعش کے سلیپر سیلوں کو ختم کرکے رہے گا۔

یاد رہے کہ منگل کے روز داعش دہشت گردوں نے صوبہ دیالہ میں واقع ایک فٹ بال اسٹیڈیم پر حملہ کرکے ایک عراقی شہری کو قتل کردیا۔ اس واقعے میں چار دیگر افراد بھی زخمی ہوئے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …