جمعہ , 7 اکتوبر 2022

وزیراعظم آج یو این جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک:وزیراعظم محمد شہباز شریف آج اقوام متحد کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے جس میں وہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی جانب دنیا کی توجہ مبذول کرائیں گے اور سیلاب سے ہونے والی تباہی سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی امداد کی اپیل بھی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آج اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز پہنچیں گے جہاں وہ جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے اعلی سطح مباحثے کے شرکاء سے خطاب کریں گے جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے ہوگا۔

خطاب کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف ہالینڈ کے ہم منصب مارک رٹ سے دو طرفہ امور پر ملاقات کریں گے، وزیر اعظم سے ملالہ فنڈ کی شریک بانی،ملالہ یوسفزئی ملاقات کریں گی جبکہ وزیر اعظم امریکی کانگریس کی رکن شیلا جیکسن لی کے ساتھ زوم ملاقات میں بھی شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے چوتھے روز اعلیٰ سطح کے مباحثہ میں 12ویں سپیکر ہوں گے، 193 ممبر اسمبلی میں اب تک 140 عالمی رہنما حصہ لے چکے ہیں، کوویڈ 19 کے بعد جنرل اسمبلی کا یہ پہلا اجلاس ہے جس میں عالمی لیڈر بنفس نفیس شریک ہو رہے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف امریکہ میں اپنا پانچ روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد لندن روانہ ہو جائیں گے۔

 

یہ بھی دیکھیں

سائفر سے فائدہ اٹھانے والے اس کی تحقیقات کیسے کرسکتے ہیں؟ عمران خان

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسمبلی میں کسی …