جمعہ , 19 اپریل 2024

شام؛ ساحل کے قریب 150 مہاجرین کی حامل کشتی ڈوب گئی

بیروت:لبنان سے تعلق رکھنے والی ایک کشتی شام کے ساحل کے قریب ڈوب گئی۔اسپوتنک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کشتی میں 150 کے قریب مہاجرین سوار تھے جو شام کے ساحل کے قریب ڈوب گئی۔ اب تک اس میں سے 40 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مہاجرین کی یہ بد قسمت کشتی شمالی لبنان کے طرابلس علاقے سے شام کے طوطوس ساحل کی طرف آ رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوئی۔بتایا جاتا ہے کہ اس کشتی میں شام، فلسطین اور لبنان کے شہری سوار تھے

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …