پیر , 3 اکتوبر 2022

ایران کا لبنانی اور شامی شہریوں کی موت پر اظہار تعزیت

تہران:ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے طرطوس کے ساحل پر کشتی ڈوبنے کے واقعے میں لبنانی اور شامی شہریوں کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے طرطوس کے ساحل پر کشتی ڈوبنے کے واقعے میں لبنانی اور شامی شہریوں کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ناصر کنعانی نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ اس افسوسناک خبر جس میں بہت سے شامی اور لبنانی شہری جاں بحق ہوگئے ہیں، سن کر مجھے بہت افسوس ہوا۔انہوں نے اس المناک سانحہ پر لبنان اور شام کی حکومت اور عوام کے ساتھ تعزیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالی سے اس ناخوشگوار واقعے کے متاثرین کے لیے مغفرت کی دعا کرتا ہوں۔

یہ بھی دیکھیں

یمن:سعودی اتحاد کی بـچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2 یمنی شہید

صنعا:یمن کے صوبے الجوف اور مارب میں سعودی فوجی اتحاد کی باقی ماندہ بارودی سرنگوں …