اتوار , 27 نومبر 2022

زینب عصام عراقی اور مھسا امینی ایرانی کی موت اور امریکی منافقت

زینب عصام امریکی گولیوں کا نشانہ بنی، اس پر عراقی عوام سراپا احتجاج ہے اور امریکی اخراج کا مطالبہ کر رہی ہے۔ نیز عراق میں 2 بار ٹویٹر ٹاپ ٹرینڈ کو پہنچ چکا ہے جبکہ امریکی حکومت کے کان پر جوں نہیں رینگی اور نہ ہی انسانی حقوق کے ادارے لب کشائی کرسکے ہیں۔

زینب عصام کی عمر تقریباً 15 سال ہے اس کا تعلق عراق کے دارالحکومت بغداد سے ہے۔ بغداد پر مسلط امریکی فوجیوں کی سفاکی دیکھیں کہ 3 روز قبل وہ بغداد دارالحکومت میں فائرنگ کی مشق کر رہے تھے کہ روڈ پر چلنے والی بچی زینب عصام انکی گولیوں کا نشانہ بنی اور وہ امریکی عامدانہ بےحسی کا لقمہ بن گئی، اس پر عراقی عوام سراپا احتجاج ہے اور امریکی اخراج کا مطالبہ کر رہی ہے۔ نیز عراق میں 2 بار ٹویٹر ٹاپ ٹرینڈ کو پہنچ چکا ہے جبکہ امریکی حکومت کے کان پر جوں نہیں رینگی اور نہ ہی انسانی حقوق کے ادارے لب کشائی کرسکے ہیں۔

دوسری طرف ابھی تک وڈیوز کلپ کے مطابق ایرانی لڑکی مھسا امینی کھڑے کھڑے گری ہے اور اسکی موت واقعہ ہوگئی ہے اور ساتھ کیس ابھی تک تحقیقاتی مراحل میں ہے اور عدالتی و میڈیکل رپورٹ ابھی تک منظر عام پر نہیں آئی لیکن پوری امریکی حکومت جوبائیڈن سمیت واویلا کررہی ہے اور پورا میڈیا ایرانی عوام کو مشتعل کرنے کے لئے لاکھوں ڈالر خرچ کرکے جھوٹی رپورٹس اور وڈیوز شیئر کرنے میں مصروف ہے۔ انسانی حقوق کے اداروں کا کاروبار بھی چل نکلا ہے، ساتھ ایران میں استکباری طاقتوں کا جاسوسی نظام بھی ایکٹو ہوچکا ہے۔

واضح بات ہے کہ امریکہ اور اسرائیل ایران سے پے در پے شکستوں کے لئے اپنا کچھ سینہ ٹھنڈا کرنا چاہتے ہیں لیکن پھر یہ بھی واضح ہے کہ جونہی حالات کی گرد کچھ تھمے گی جو کہ کافی حد تک بیٹھ چکی ہے تو ایران جاسوسوں اور کالی بھیڑوں کو پکڑنے میں دیر نہیں لگائے گا اور ہمیشہ کی طرح سارے چہرے عیاں ہو جائیں گے۔ اس ضمن میں ذکر ہوجائے کہ ایران میں اخلاقی پولیس کے عنوان سے ایک ادارہ ہے جو لوگوں کو حجاب سمیت دیگر اخلاقی مسائل پر تذکر دیتا ہے۔

اجتماعی بداخلاقی کرنے والوں کو باعزت طریقہ سے بنائے گئے نصیحت ہالز میں لایا جاتا ہے جہاں کرسیاں اور اے سی لگے ہوتے ہیں اور انہیں پیار سے نصیحت کی جاتی ہے اور پھر واپس بھیج دیا جاتا ہے۔ مھسا امینی کو بھی اسی لئے وہاں لایا گیا تھا جہاں اتفاقاً طبعی طور پر اس کی موت واقع ہوگئی لیکن حتمی میڈیکل نتائج کی انکوائری ابھی چل رہی ہے کہ یہ موت طبیعی تھی یا کوئی عوامل پشت پردہ ہیں جیسے خودکشی یا کوئی جاسوسی نیٹ ورک ملوث ہے۔بشکریہ اسلام ٹائمز

یہ بھی دیکھیں

امریکا کو فلسطینی اتھارٹی کے سقوط کا خدشہ

فلسطینی اتھارٹی کے اداروں کے خاتمے کے بارے میں "اسرائیل” کو امریکا کے انتباہات اور …