بدھ , 30 نومبر 2022

ایرانی تیل کے حامل بحری بیڑے عنقریب بیروت کے لئے روانہ ہو جائیں گے:ایرانی سفارتخانہ

بیروت:لبنان میں ایرانی سفارتخانے نے اعلان کیا ہے کہ لبنانی ضروریات کے لئے ایرانی تیل کے حامل بحری بیڑے عنقریب بیروت کے لئے روانہ ہو جائیں گے۔ عرب نیوز چینل المنار کے مطابق ایرانی سفارتخانے نے اپنے بیان میں تاکید کی ہے کہ لبنانی بجلی گھروں کو چلانے میں مدد فراہم کرنے کی غرض سے ارسال کردہ ایرانی تیل کے حامل بحری بیڑے آئندہ ایک یا دو ہفتوں میں لبنان کی جانب کوچ کے لئے تیار ہو جائیں گے۔

ایرانی سفارتخانے نے کہا کہ ایران پہنچنے والا ایک لبنانی وفد اس مقصد کے لئے تہران میں وزارت توانائی و تیل کے ساتھ کے سفارتکاری میں مصروف ہے جبکہ لبنان میں الیکٹرک ٹرانسمشن سسٹمز کی مرمت اور نئے بجلی گھروں کی تعمیر بھی دونوں فریقوں کے درمیان جاری گفتگو کے اہم موضوعات میں سے ہے۔ المنار کے مطابق، لبنان کے وزیراعظم نجيب ميقاتی اور وزیر توانائی و پانی وليد فیاض کے درمیان ہونے والے اتفاق نظر کے تحت، تہران میں موجود لبنانی وفد، ایندھن کے میدان میں لبنان کی مدد کے حوالے سے ایرانی حکام کے ساتھ سفارتکاری کر رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران ہمیشہ عراقی حکومت اور قوم کی حمایت کرتا رہا ہے،سید ابراہیم رئیسی

تہران:ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے عراقی وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے …