بدھ , 30 نومبر 2022

حکومت کا سزائیں مکمل کرنے والے غیر ملکی قیدیوں کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد:حکومت نے سزائیں مکمل کرنے والے غیر ملکی قیدیوں کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا، وزارت داخلہ نے اس حوالے سے سفارشات تیا ر کرلیں۔ ذرائع کے مطابق سزا مکمل کرنے والے غیر ملکی قیدیوں کی وطن واپسی کیلئے موثر رابطے کیے جائیں گے، پہلے مرحلے میں ذہنی معذور قیدیوں کو پناہ گاہوں اور دارالامان منتقل کردیا جائیگا جبکہ ان کا علاج پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور میں ہوگا۔

نادرا نے 4 بھارتی افراد سمیت 20 غیر ملکی قیدیوں کے لیے ایلین رجسٹریشن کارڈز بھی تیار کر لیے ہیں۔سزائیں مکمل کرنے والے غیر ملکی قیدیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے این جی اوز سے بھی مدد لی جائے گی۔فیصلے سے بھارت کے 4، یو اے ای، تنزانیہ، ڈومینک اور میانمر سے ایک، ایک قیدی کو جبکہ بنگلا دیش کے 11 قیدیوں کو فائدہ ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

ثانی زہرا حضرت زینب کبری (س) کا یوم ولادت پوری دنیا میں عقیدت و احترام کیساتھ منایا جارہا ہے

اسلام آباد: بنت علی، ثانی زہرا، شریکہ الحسین، حضرت زینب علیہا سلام کی ولادت باسعات …