بدھ , 30 نومبر 2022

ناظم جوکھیو قتل:نامزد ملزم اور فریقین کے کے درمیان صلح ہوگئی

کراچی: ناظم جوکھیو کے قتل میں ملوث میں نامزد ملزم اور فریقین کے کے درمیان صلح ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق ورثا کی جانب سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کی عدالت میں صلح نامہ جمع کرادیا گیا، عدالت نے قانونی ورثاء سے متعلق اخبار میں اشتہار شائع کرنے اور نادرا کو آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔

کراچی ملیر کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کی عدالت میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت

ہوئی، مقدمے میں اہم پیشرفت اس وقت ہوئی جب ملزمان اور ورثا کے درمیان صلح ہوگئی۔ ورثا نے بتایا کہ ہماری ملزمان کے ساتھ صلح ہوچکی ہے مقدمہ ختم کرنے پر کوئی اعتراض نہیں، حلف نامہ ناظم جوکھیو کی والدہ، بیوہ اور بچوں کی جانب سے جمع کرایا گیا۔

عدالت نے نادرا سے بھی آئندہ سماعت تک رپورٹ طلب کرلی، مقدمے میں پپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت 6 ملزمان گرفتار ہیں۔واضح رہے کہ ملزمان پر آج فرد جرم عائد ہونی تھی تاہم عدالت نے کیس کی مزید سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

یہ بھی دیکھیں

ثانی زہرا حضرت زینب کبری (س) کا یوم ولادت پوری دنیا میں عقیدت و احترام کیساتھ منایا جارہا ہے

اسلام آباد: بنت علی، ثانی زہرا، شریکہ الحسین، حضرت زینب علیہا سلام کی ولادت باسعات …