بدھ , 30 نومبر 2022

امریکا کا افغانستان کیلئے 327 ملین ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان

واشنگٹن:امریکا نے افغانستان میں انسانی امدادی سرگرمیوں کے لیے 32 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان کیا ہے۔امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ امریکا افغانستان کو 327 ملین ڈالر کی اضافی امداد دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا افغانستان میں انسانی امدادی سرگرمیوں کی مد میں اضافی امداد دے رہا ہے، افغانستان اور اس کے پڑوسی ممالک میں عالمی امدادی تنظیموں کے ذریعے انسانی امدادی سرگرمیوں کے لیے امریکی امداد کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

 

یہ بھی دیکھیں

جنوبی بحیرہ میں چینی فوج نے امریکی کروزر کو راستہ بدلنے پر مجبور کر دیا

بیجنگ:ایک ہی وقت میں جب واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے، چینی …