بدھ , 30 نومبر 2022

روس کسی کو جوہری ہتھیاروں کی دھمکی نہیں دے رہا، سرگئی ریابکوف

ماسکو:روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف کا کہنا ہے کہ روس کسی کو جوہری ہتھیاروں کی دھمکی نہیں دے رہا۔ماسکو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرگئی ریابکوف کا کہنا تھا کہ امریکا یا نیٹو سے محاذ آرائی روس کے مفاد میں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس اور امریکا کے تعلقات اب صفر کے نزدیک ہیں۔دوسری طرف امریکا میں روس کے سفیر کا کہنا ہے کہ مشکل صورتحال کے باوجود ماسکو اور واشنگٹن جوہری تنازع کے خواہاں نہیں ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

جنوبی بحیرہ میں چینی فوج نے امریکی کروزر کو راستہ بدلنے پر مجبور کر دیا

بیجنگ:ایک ہی وقت میں جب واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے، چینی …