ہفتہ , 20 اپریل 2024

بادشاہ چارلس سوم کے شاہی سرخ باکس کا راز کیا ہے؟

لندن:برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس سوم نے ملکہ کی آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد سرکاری ذمہ داریاں سنبھالیں تو انہیں شاہی سرخ باکس سونپ دیا گیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر برطانوی شاہی محل کی منتظمین کی جانب سے تصاوپر شیئر کی گئیں، جن میں شاہ چارلس سوم شاہی سرخ باکس اور سرکاری دستاویزات کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔

اس شاہی سرخ باکس کو بادشاہت کا تخت سنبھالنے والے بادشاہ یا ملکہ کو سرکاری ذمہ داریوں کے ساتھ ہی سونپ دیا جاتا ہے جس میں برطانوی سرکاری دستاویزات سمیت دولت مشترکہ کے چند ممالک کے اہم کاغذات رکھے جاتے ہیں۔

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی بھی اس شاہی سرخ باکس کے ہمراہ تصاویر ان کے دور حکمرانی کے دوران اکثر و بیشتر منظر عام پر آتی رہیں۔

شاہی محل سے جاری ہونے والی تصاویر میں بادشاہ چارلس سوم کے عقب میں رکھی گئی ان کے والدین کی تصویر کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کو 53 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، صہیونی مرکزی بینک

یروشلم:صہیونی مرکزی بینک نے طوفان الاقصی کے بعد ہونے والے معاشی نقصانات کے بارے میں …