منگل , 23 اپریل 2024

مساجد اور نمازیوں پر حملہ برداشت نہیں: ترجمان طالبان

کابل:افغانستان کی شفقنا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح‌الله مجاہد نے وزیر اکبر خان مسجد کے باہر ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسجد اور نمازیوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کا عمل نا قابل برداشت اور بہت بڑی جارحیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے عوام کو چاہئیے کہ وہ اس قسم کی جارحیت کے خلاف حکومت کا ساتھ دے۔

واضح رہے کہ کل افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزیر اکبر خان مسجد کے باہر ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے۔ جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعے کو وزیر اکبر خان مسجد کے سامنے ہونے والے کار بم دھماکے میں 7 افراد جاں بحق اور 30 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

افغانستان کی طالبان انتظامیہ کی وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ کار بم دھماکہ مسجد کے گیٹ کے سامنے ہوا تاہم اس ترجمان نے جاں بحق و زخمی ہونے والوں کی تعداد کا کوئی ذکر نہیں کیا۔

یاد رہے کہ کابل میں جمعرات کو بھی ایک بم دھماکہ ہوا تھا تاہم اس بم دھماکے میں جانی نقصان کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

 

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …