ہفتہ , 26 نومبر 2022

شمالی کوریا آبدوز کے ذریعے بیلسٹک میزائل کی آزمائش کرنے کی تیاریوں میں مصروف

پیانگ یانگ:جنوبی کوریا نے اطلاع دی ہے کہ شمالی کوریا زیر سمندر بیلسٹک میزائل کی آزمائش کرنے کی تیاریوں میں ہے۔سال کے آغاز سے ہی ایشیا پیسیفک خطے کے لیے شمالی کوریا کے میزائل خطرات نے زمینی اور ساحلی ممالک کو تشویش میں مبتلا کر رکھا ہے۔

جنوبی کوریا کے ایوان صدر نے آج صبح اعلان کیا کہ شمالی کوریا مشرقی ساحل سے دور ایک آبدوز سے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

یونہاپ ایجنسی نے جنوبی کوریا کے ایک فوجی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ "شمالی کوریا کی آبدوز سے لانچ کیے جانے والے بیلسٹک میزائل کی حرکات و سکنات پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔”

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ تیاری ایک مشترکہ بحری مشق کے لیے جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں متحدہ امریکہ کے جوہری طاقت سے چلنے والے طیارہ بردار بحری جہاز رونالڈ ریگن کے لنگر انداز ہونے کے ساتھ شروع ہوئی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

روس کیخلاف پابندیوں کا 9واں پیکج تیار کر رہے ہیں:یورپی یونین کمیشن

کیف:روس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے میں یوکرائن کے 50 فوجیوں کو رہا کر دیا …