ہفتہ , 26 نومبر 2022

بیٹے کے ہاتھوں بہو کےقتل کیس میں صحافی ایاز امیر گرفتار

اسلام آباد:اسلام آباد پولیس نے سینئر صحافی ایاز امیر کی گرفتاری کی تصدیق کر دی۔تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے ایاز امیر کو راولپنڈی سے گرفتار کیا۔اسلام آباد پولیس کے مطابق،،ایاز امیر کی مقتولہ بہو کے چچا نے انہیں مقدمے میں نامزد کرنے کی درخواست دی ہے۔بہو کے قتل کے کیس میں ایازامیرکوآج اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی مقامی عدالت نے صحافی ایاز امیراور ان کی اہلیہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کا حکم دیا تھا۔یار دہے کہ سینئر صحافی ایاز امیر کی بیٹے نے کینیڈا سے آنے والی اپنی بیوی کو قتل کر دیا تھا۔ ملزم شاہنواز امیر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان ہمارے وزیراعظم، ڈٹ کیساتھ کھڑے ہیں: مونس الٰہی

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الٰہی نے …