ہفتہ , 26 نومبر 2022

نائیجیریا میں مسلح افراد کا مسجد پر حملہ، 15 افراد جاں بحق

باکو:افریقی ملک نائیجیریا کے مسجد پر مسلح افراد نے حملہ کر کے 15 افراد کو قتل کر دیا۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح ڈاکوؤں نے مسجد میں گھس کر اندھادھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں مسجد میں موجود 15 نمازی جاں بحق ہو گئے اور کئی زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق شہریوں کا کہنا تھا کہ واقعے کے وقت پولیس کو فوری اطلاع دی گئی تھی تاہم پولیس کی جانب سے بروقت کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے ڈاکوؤں کو 21 ہزار ڈالر، پیٹرول اور سگریٹ دیے گئے تھے تاکہ وہ اس شہر کو بخش دیں تاہم ڈاکوؤں نے شہر کی مسجد پر حملہ کرکے بے گناہ افراد کو قتل کر دیا اور پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔

یاد رہے کہ نائیجیرین عسکری حکام کی جانب سے کچھ دن قبل ڈاکوؤں کے خلاف فوجی آپریشن اور بمباری کے پیش نظر شمال مغربی ریاست زمفرا سمیت دیگر 2 ریاستوں میں عوام کو جنگل سے ملحقہ علاقے خالی کرنے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔

 

یہ بھی دیکھیں

روس کیخلاف پابندیوں کا 9واں پیکج تیار کر رہے ہیں:یورپی یونین کمیشن

کیف:روس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے میں یوکرائن کے 50 فوجیوں کو رہا کر دیا …