ہفتہ , 26 نومبر 2022

ملک کی سلامتی اور امن کے خلاف اقدامات کرنے والوں کا مقابلہ کریں گے: صدر رئیسی

تہران: ایرانی صدر مملکت نےکہا ہے کہ قومی ادارے ملک کی سلامتی اور امن کے خلاف اقدامات کرنے والوں کا مقابلہ کریں گے۔یہ بات علامہ سید ابراہیم رئیسی نے ہفتہ کے روز ملک میں حالیہ بدامنی کے دوران مارے جانے والے سیکیورٹی فورس کے ایک اہلکار محمد رسول دوست محمدی کے اہل خانہ سے ایک ٹیلی فونگ رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ مظاہرین اور توڑ پھوڑ کرنے والوں میں فرق ہے۔صدر رئیسی نے دوست محمدی خاندان سے سانحہ پر اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اس افسر کو قتل کرنے والوں کا سختی سے سامنا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔یاد رہے کہ 21 ستمبر کو شہید دوست محمدی مشہد مقدس میں ہنگامہ آرائی کے دوران مارا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

خیبرپختونخوا: ٹی ٹی پی دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 فوجی اہلکار شہید

بنوں:خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کی تحصیل لکی مروت میں وانڈا پشان کے قریب سیکیورٹی فورسز …