بدھ , 30 نومبر 2022

پاکستان کا تاجکستان اورکرغزستان کو سرحدی تنازع بذریعہ مذاکرات حل کرنے پرزور

اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے تاجکستان اور کرغزستان کی مسلح افواج کے مابین متنازع سرحد پر پانی کے معاملے شدید جھڑپوں سے متعلق کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ ہمارے دونوں برادر ممالک بذریعہ سفارت کاری اور مذاکرات صورتحال کو حل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تاجکستان اور کرغزستان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی مکمل طور پر محفوظ ہے، تاجکستان، دوشنبہ اور کرغزستان، بشکیک میں ہمارے سفارتی مشنز صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

کرغیزستان اور تاجکستان کی سرحد پر جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سرحدی علاقوں سے شہریوں کو اپنے گھر بار اور مال مویشی چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہونا پڑا ہے۔
خیال رہے کہ رواں ماہ کی 17 تاریخ کو جنگ بندی کے باوجود کرغیزستان اور تاجکستان کی فوجوں میں جاری سرحدی جھڑپ میں مجموعی طور پر 24 افراد مارے گئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 10 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں آپریشن کے دوران 10 دہشت گردوں …