ہفتہ , 20 اپریل 2024

بنگلادیش میں مسافروں سے بھری کشتی کو حادثہ، 24 افراد ہلاک

ڈھاکہ: بنگلا دیش میں ہندو پجاریوں سے بھری ایک کشتی ڈوبنے سے 24 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں تاحال لاپتہ ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی پنچ گڑھ کے ضلعی منتظم جہور الاسلام نے واقعے پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ اب تک برآمد ہونے والی لاشوں میں 12 خواتین اور آٹھ بچے شامل ہیں جبکہ لاپتہ افراد کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ کشتی ہندو عقیدت مندوں کو ایک مندر لے جا رہی تھی۔

جہور الااسلام نے کہا کہ انہیں لاپتہ افراد کی صحیح تعداد کا علم نہیں ہے تاہم اطلاعات کے مطابق کشتی میں 70 سے زائد افراد سوار تھے۔دوسری جانب پولیس نے کا کہنا ہے کہ تقریباً 30 افراد اب بھی لاپتہ ہیں جبکہ کچھ مسافر تیر کر ساحل تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش میں جہاں اندرونی آبی گزرگاہیں ہیں اور حفاظتی معیارات ناقص ہیں، کشتی حادثات میں ہر سال سیکڑوں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔ گزشتہ سال اپریل میں دارالحکومت ڈھاکہ کے باہر دریائے شیتلخشیا میں ایک مال بردار بحری جہاز سے کشتی ٹکرانے اور ڈوبنے سے کم از کم 26 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …