بدھ , 30 نومبر 2022

حامد خان کی پی ٹی آئی میں اہم عہدے پر واپسی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کنارہ کشی اختیار کرنے والے بانی رکن اور معروف قانون دان حامد خان کو واپسی پر اہم ذمہ داری سونپ دی۔

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے چیئرمین ایڈوائزری کونسل تشکیل دے دی جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ایڈوائزری کونسل چئیرمین عمران خان کو اہم ترین اور ضروری نوعیت کے معاملات پر اپنی تجاویز پیش کرے گی۔ایڈوائزری کونسل کی صدارت حامد خان کریں گے جبکہ اس میں شامل دیگر اراکین میں نجیب ہارو، ارشد داد، جمال انصاری، خالد مسعود، سلیم جان، یعقوب اظہر، تسنیم نورانی اور بختیار قصوری بھی شامل ہوں گے۔

یہ بھی دیکھیں

ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 10 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں آپریشن کے دوران 10 دہشت گردوں …