بدھ , 30 نومبر 2022

تائیوان میں غیر ملکی مداخلت کو کچل کر رکھ دیا جائے گا: چین

نیویارک:چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ وہ تائیوان کے حوالے سے "غیر ملکی مداخلت کے خلاف کھڑے ہونے” کے لیے سخت ترین اقدامات کریں گے۔اقوام متحدہ کی 77ویں جنرل اسمبلی کے شرکاء سے اپنے خطاب میں وانگ نے کہا کہ جب چین مکمل طور پر متحد ہو گا تب ہی آبنائے تائیوان میں حقیقی امن قائم ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہ بیجنگ انتظامیہ "غیر ملکی مداخلت کی مخالفت کے لیے سخت ترین اقدامات کرے گی۔انہوں نے کہا کہ عوامی جمہوریہ چین واحد حکومت ہے جو پورے چین کی نمائندگی کرتی ہے۔وزیر خارجہ وانگ نے کہا کہ چائنہ کا اصول بین الاقوامی تعلقات میں ایک بنیادی اصول بن چکا ہے۔

وزیر خارجہ وانگ نے کہا کہ جو کوئی بھی جزیرے کے ساتھ متحد ہونے کےان کے عزم کی راہ میں رکاوٹ بنے گا "تاریخ کے پہیوں سے کچل دیا جائے گا۔”وزیر خارجہ وانگ نے کہا کہ تائیوان اس کی سرزمین کا حصہ ہے، چین ایسے کسی بھی اقدام کی مخالفت کرتا ہے جس سے جزیرے کی آزادی کو بین الاقوامی حیثیت حاصل ہو سکے۔

 

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کے چپے چپے کی آزادی ہمارے قومی حقوق میں سرفہرست ہے:خالد مشعل

مقبوضہ بیت المقدس:اسلامی تحریک مزاحمت [حماس‘ کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے …