بدھ , 30 نومبر 2022

پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بلوچستان میں گر کر تباہ، 6 اہلکار شہید

کوئٹہ:پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ پاک فوج کا 1 ہیلی کاپٹر گزشتہ شب بلوچستان میں فلائنگ مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے میں 2 پائلٹس سمیت ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 6 فوجی اہلکار شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے بتایا ہے کہ شہداء میں پائلٹ میجر محمد منیب افضل، پائلٹ میجر خرم شہزاد شامل ہیں۔آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں میں نائیک جلیل، صوبیدار عبدالواحد، سپاہی محمد عمران اور سپاہی شعیب بھی شامل ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

ثانی زہرا حضرت زینب کبری (س) کا یوم ولادت پوری دنیا میں عقیدت و احترام کیساتھ منایا جارہا ہے

اسلام آباد: بنت علی، ثانی زہرا، شریکہ الحسین، حضرت زینب علیہا سلام کی ولادت باسعات …