ہفتہ , 20 اپریل 2024

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل مستعفی:استعفیٰ نوازشریف کے حوالے کردیا

لندن : مسلم لیگ ن کی قیادت نے اسحاق ڈار کو اگلا وزیر خزانہ بنانے کیلئے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے انہوں نے اپنا استعفیٰ نواز شریہف کئے حوالے کردیا۔ مفتاح اسماعیل کی لندن میں ن لیگی قیادت سے اہم ملاقات ہوئی جس میں وزیر خزانہ کو مستعفی ہونے کا کہا گیا تھا۔

میاں نوازشریف کی زیرصدارت اہم پارٹی اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی و قومی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔اس موقع پر مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفیٰ نوازشریف کے حوالے کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارت آپ کی امانت تھی، آپ نےہی وزیر بنایا تھا، 4ماہ میں اپنی بھرپورصلاحیت سے کام کیا، پارٹی اورملک سے وفاداری نبھائی۔اجلاس میں نوازشریف اور شہبازشریف نے سینیٹراسحاق ڈارکو نیا وزیرخزانہ بنانے کیلئے نامزد کردیا۔

 

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …