جمعہ , 19 اپریل 2024

شمالی کوریا کا میزائل تجربہ جاپان کا احتجاج؛ اشتعال انگیزی عالمی امن کو خطرہ ہے جنوبی کوریا

پیانگ یانگ:شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا، جس نے 60 کلومیٹر کی بلندی پر 600 کلومیٹر دور تک پرواز کی۔ شمالی کوریا نے یہ بیلسٹک میزائل جاپان کے سمندر کی جانب فائر کیا۔ جنوبی کوریا نے ابھی تک اس بیلسٹک میزائل کی رفتار اور رینج کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل کا تجربہ جزیرہ نما کوریا اور بین الاقوامی امن و استحکام کے لیے شدید خطرہ ہے۔ اشتعال انگیزی ہے۔ جنوبی کوریا کی فوج نے مطالبہ کیا کہ شمالی کوریا فوری طور پر اس قسم کے میزائل تجربات کرنا بند کر دے۔

شمالی کوریا نے یہ میزائل تجربہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کے انعقاد، امریکی نائب صدر کمیلا ہیرس کے دورے سے دو روز قبل علاقے میں امریکہ کے بحری بیڑے کی موجودگی کے بعد کیا ہے۔ جاپانی وزیر خارجہ آیا سوکا نے بتایا بیجنگ میں شمالی کرویا کے سفارتخانے سے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …