ہفتہ , 20 اپریل 2024

امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع

واشنگٹں:امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع ہوگئی ہیں۔جنوبی کوریا کی بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مشترکہ بحری فوجی مشقیں چار دن تک جاری رہیں گی ۔ بحریہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ مشقیں دونوں ممالک کی طاقت کے مظاہرے کے لئے کی جا رہی ہیں۔

مشقوں کے دوران مجموعی طور پر دونوں ممالک کے بیس بحری جہاز من جملہ امریکہ کا طیارہ بردار بحری جہاز شامل رہے گا۔ ان فوجی مشقوں میں دونوں ممالک کے ہیلی کاپٹر اور جیٹ فائٹروں کی صلاحیتوں کو بھی، آزمایا جائے گا۔

جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے مطابق سن دو ہزار سترہ کے بعد پہلی بار امریکی طیارہ بردار بحری جہاز بھی ان مشقوں کا حصہ بنا ہے۔

یاد رہے کہ سن دو ہزار سترہ میں شمالی کوریا نے ایٹمی اور میزائیلی تجربہ کیا تھا جس کے بہانے امریکہ نے اپنے ایک طیارہ بردار بحری جہاز کو جنوبی کوریا روانہ کیا تھا۔ شمالی کوریا بارہا اعلان کرچکا ہے کہ امریکہ، جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کرکے علاقے میں کشیدگی کو مزید ہوا دے رہا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …