بدھ , 30 نومبر 2022

حکومت کا پی ٹی آئی لانگ مارچ روکنے کیلیے 40 ہزار آنسو گیس شیل کی خریداری

اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممکنہ لانگ مارچ کے شرکا کو روکنے کے لیے تیاری تیز کرتے ہوئے 40 ہزار آنسو گیس کے شیل منگوا لیے۔ذرائع کے مطابق پولیس ہیڈ کوارٹر میں معمول کے مطابق 15 ہزار تک شیل اسٹاک میں ہوتے ہیں، 40 ہزار آنسو گیس کے شیل کی قیمت 7 کروڑ روپے بنتی ہے، آنسو گیس کے شیل کی رقم پولیس نے ایڈوانس ادا کردی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایک آنسو گیس کی سرکاری قیمت 1750روپے مقرر ہے، 15 ہزاراور 40 ہزار ملا کر آنسو گیس کی تعداد 55 ہزار ہوجائے گی، پولیس کو آنسو گیس کی ترسیل مرحلہ وار ہوگی۔ذرائع کے مطابق آنسو گیس شارٹ رینج (75میٹر )اور لانگ رینج (150 میٹر )منگوائے گے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 10 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں آپریشن کے دوران 10 دہشت گردوں …