بدھ , 24 اپریل 2024

سونے کی قیمت میں 6800 روپے کی کمی

کراچی: عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت دو ڈالر کی کمی سے 1640 ڈالر کی سطح پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 6800 روپے اور 5829 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

نتیجے میں ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 43 ہزار 300 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 22 ہزار 858 روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1570 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1346.02 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …