بدھ , 30 نومبر 2022

آرمی چیف سے کینیڈین ہائی کمشنر کی الوداعی ملاقات;دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں کینیڈا کی ہائی کمشنر وینڈی گلیمور نے جی ایچ کیو میں الوداعی ملاقات کی، سپہ سالار نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے وینڈی گلیمور کے کردار کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور کینیڈین ہائی کمشنر کے مابین ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔

کینیڈین ہائی کمشنر نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کی، متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیوں کو سراہا، وینڈی گلیمور نے کینیڈا کی جانب سے پاکستان کو مکمل تعاون کی پیشکش کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیلاب متاثرین کی امداد پر کینیڈین حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی دیکھیں

ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 10 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں آپریشن کے دوران 10 دہشت گردوں …