بدھ , 30 نومبر 2022

یوکرین روس جنگ:روس ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کا حق محفوظ رکھتا ہے:روس

روس کے سابق صدر نے دھمکی دی ہے کہ اگر یوکرین جنگ میں روسی فوج پر دباؤ بڑھتا ہے تو ماسکو کو ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کا حق ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن کو ہی ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کا حکم دینے کا حق ہے۔صدر پوتن نے 24 فروری کو یوکرین پر حملے کا حکم دیتے ہوئے ایٹمی ہتھیاروں کو تیار رکھنے کی بات کہی تھی۔

روس کے سابق صدر اور ملک کی قومی سیکورٹی کونسل کے سربراہ دیمیتری میدویدیف نے دھمکی دی ہے کہ جنگ یوکرین میں اگر مغرب کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہوتا ہے تو ماسکو اپنے دفاع میں ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کا حق رکھتا ہے اور یہ کوئی بیان بازی نہیں ہے بلکہ ایک سنجیدہ بات ہے۔

روس کی قومی سیکورٹی کونسل کے سربراہ اور سابق صدر اس سے پہلے بھی مغرب کو اسی طرح کی دھمکیاں دے چکے ہیں۔

روس کے نائب وزیر خارجہ الیکزینڈر گروشنکوو سے بھی جب ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا تھا کہ ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال، فوجی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کے چپے چپے کی آزادی ہمارے قومی حقوق میں سرفہرست ہے:خالد مشعل

مقبوضہ بیت المقدس:اسلامی تحریک مزاحمت [حماس‘ کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے …