بدھ , 30 نومبر 2022

امریکا نے پاکستان کوایف 16 طیاروں کے پرزوں کی فروخت پر بھارتی اعتراض مسترد کردیا

واشنگٹن: بھارت کو عالمی سطح پر ایک پھر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ امریکا نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کے پرزوں کی فروخت پر پر اعتراض مسترد کردیا۔واشنگٹن میں امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں پاکستان کو ایف 16 طیاروں کے پرزے فروخت کرنے پر بھارتی اعتراض مسترد کردیا۔

امریکی وزیرخارجہ نے اعتراض مسترد کرتے ہوئے کہ پاکستان کا ایف 16 پروگرام دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے ہے۔ ذمہ داری ہے کہ جسے فوجی سامان فراہم کریں اسے مین ٹیننس بھی دی جائے۔پاکستان کے لئے ڈیل پہلے سے فراہم کردہ طیاروں کی دیکھ بھال کے لئے ہے۔ پاکستان کو نئے طیارے، سسٹم یا نیا اسلحہ فراہم نہیں کیا جا رہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاعی پروگرام ملک یا اس خطے میں دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کومضبوط بناتا ہے۔ یہ کسی کے بھی مفاد میں نہیں کہ ان خطرات کوبڑھنے دیا جائے۔ دوستوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ اختلافات سفارت کاری اور بات چیت کے ذریعے حل کریں۔

واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ دنوں پاکستان کو ایف 16 طیاروں کا سامان اور آلات فروخت کرنے کی منظوری دی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

یوکرین کے فوجی وفد کا خفیہ دورہ اسرائیل

کیف:یوکرین کا ایک فوجی وفد خفیہ دورے پر اسرائیل پہنچا ہے۔اطلاعات کے مطابق صیہونی ذرائع …