ہفتہ , 26 نومبر 2022

عافیہ صدیقی کیلیے امریکہ سے ازسرنو سفارتی کوششیں کی جا سکتیں ہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے امریکہ سے سفارتی محاذ پر از سر نو کوششوں کی تجویز دے دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ ہائی کورٹ نے دفتر خارجہ کو ہر دو ہفتے بعد پراگریس رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

دفتر خارجہ کے قانونی مشیر اسد برکی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ امریکہ کے قیدیوں کی سزا میں معافی کے آفس میں درخواست دی گئی تھی۔

دفتر خارجہ کے قانونی مشیر نے کہا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے امریکہ سے از سر نو سفارتی کوششکی جا سکتیں ہیں ، دفتر خارجہ اس معاملے کو سفارتی سطح پر اٹھا سکتا ہے ، امریکی اٹارنی جنرل کو ہمارے اٹارنی جنرل بھی لکھ سکتے ہیں ، دفتر خارجہ صرف سفارتی محاذ پر کوشش کر سکتا ہے ، قانونی محاذ کو وزارت داخلہ نے دیکھنا ہے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان ہمارے وزیراعظم، ڈٹ کیساتھ کھڑے ہیں: مونس الٰہی

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الٰہی نے …