بدھ , 30 نومبر 2022

بھارت میں طالبہ کے بستے سے کوبرا سانپ نکل آیا

بھوپال: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ایک اسکول کی طالبہ کے بستے سے کوبرا سانپ نکل آیا جس سے بچوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے شاجاپور کے ایک اسکول میں طالبہ کو اپنے بستے میں غیر معمولی چیز کی حرکت محسوس ہوئی جس پر اس نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوراً اپنے ٹیچر کو بتایا۔

اسکول کے ٹیچر نے بستے کو کلاس سے باہر لے جا کر انڈیلا تو اس میں سے کوبرا سانپ نکل آیا جس پر بچوں کی چیخیں نکل گئیں۔ خوش قسمتی سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

خیال رہے کہ کوبرا، سانپوں کی سب سے خطرناک قسم ہے جو عمومی طور پر ساڑھے چھ فٹ تک لمبے ہو سکتے ہیں اور ایک ڈنک سے 20 افراد کو ہلاک کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بیٹی کی شادی میں شوہر نے بیوی کو طلاق دیدی

قاہرہ: مصر میں بیٹی کے شادی کے موقع پر شوہر نے اپنی اہلیہ کو طلاق …