بدھ , 30 نومبر 2022

یہ میرا آخری لانگ مارچ اور دھرنا ہوگا، عمران خان کا پشاور میں کنونشن سے خطاب

پشاور:پشاور میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی حقیقی آزادی کے لیے قوم کو نکالوں گا، مسلط کیے گئے غلاموں کے خلاف قوم کو باہر بلاؤں گا، یاد رکھیں ظالم آدمی ہمیشہ بزدل ہوتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے پچھلی بار پُرامن احتجاج پر آنسوگیس کی شیلنگ کی، میرا پالان بن رہا ہے، رانا ثنا اللہ ابھی سے چھپنے کی تیار کرو۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شہباز شریف کل رات ایک مفرور کے ساتھ پہنچا ہے، اسحاق ڈار وزیراعظم کے جہاز میں بیٹھ کر پاکستان سے فرار ہوا تھا، وہ اس لیے واپس آیا ہے کہ کرپشن کے کیسز ختم کرنے ہیں، ہم نے ان سب کو چھپنے کی جگہ نہیں دینی، ساری جگہ پر میرے نوجوان تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ تمہاری پولیس، آنسوگیس اور رابڑ کی گولیاں ہمیں نہیں روک سکتی، ابھی کپتان کے دماغ میں کیا پالان بن رہا ہے کسی کو نہیں پتا، یہ میرا آخری لانگ مارچ اور دھرنا ہوگا، اللہ پر یقین ہے اس کے بعد ملک شفاف الیکشن کی طرف جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب سے دوستی چاہتے ہیں مگر غلامی کسی کی نہیں کریں گے، ہم وہ پاکستان چاہتے ہیں جو اپنے پیر پر کھڑا ہو، نہ میں کبھی جھکا نہ قوم کو کسی کے سامنے جھکنے دوں گا۔

 

یہ بھی دیکھیں

ثانی زہرا حضرت زینب کبری (س) کا یوم ولادت پوری دنیا میں عقیدت و احترام کیساتھ منایا جارہا ہے

اسلام آباد: بنت علی، ثانی زہرا، شریکہ الحسین، حضرت زینب علیہا سلام کی ولادت باسعات …